کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مسلمان عورتوں کو چاہئے کہ اپنے سینوں پر اوڑھنیاں ڈالے رہا کریں۔
حدیث نمبر
4406
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَانَتْ تَقُولُ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَی جُيُوبِهِنَّ أَخَذْنَ أُزْرَهُنَّ فَشَقَّقْنَهَا مِنْ قِبَلِ الْحَوَاشِي فَاخْتَمَرْنَ بِهَا
ابو نعیم، ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، صفیہ بنت شیبہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی تھیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَی جُيُوبِهِنَّ) یعنی مسلمان عورتوں کو چاہئے کہ اپنے سینوں پر اوڑھنیاں ڈالے رہا کریں تو مہاجرین کی عورتوں نے اپنے تہ بندوں کے کنارے پھاڑ کر اپنے سینوں کو چھپا لیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment