Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1887,TotalNo:4423


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مت شرک کر اللہ کے ساتھ بے شک شرک بڑا ظلم ہے۔
حدیث نمبر
4423
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِکَ عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاکَ أَلَا تَسْمَعُ إِلَی قَوْلِ لُقْمَانَ لِابْنِهِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
قتیبہ بن سعید، جریر، اعمش، ابراہیم، علقمہ، حضرت ابن مسعود سے رویت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی (الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ الخ) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور پھر اپنے ایمان میں کوئی ظلم نہیں کیا اس وقت لوگوں کو بہت سی پریشانی ہوئی اور سب آنحضرت سے عرض کرنے لگے کہ یا رسول ﷲ! ایسا کون ہے جس نے اپنے ایمان پر کسی طرح کا ظلم نہ کیا ہو تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہاں ظلم سے مراد شرک ہے- کیا تم نے سنا نہیں کہ لقمان نے اپنے بیٹے سے فرمایا تھا کہ (إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ-)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment