کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
حدیث نمبر
4422
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ کَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً جَمْعَائَ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَائَ ثُمَّ يَقُولُ فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِکَ الدِّينُ الْقَيِّمُ
عبدان، عبد ﷲ، یونس، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر بچہ فطرت اسلامی پر پیدا ہوتا ہے اس کے بعد اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں جس طرح جانوروں کے بچے تندرست و سالم پیدا ہوتے ہیں مگر بعد میں یہ کافر ان کے کان وغیرہ کاٹ ڈالتے ہیں اسی طرح انسانوں کے سب بچے اسلامی فطرت پر پیدا ہوتے ہیں- اس کے بعد آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی (فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا الخ) وہ فطرت جس پر ﷲ نے انسانوں کو پیدا کیا ﷲ کا دین بدلتا نہیں یہی دین ٹھیک ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment