کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ یہ رسول وہ ہیں جو تم کو آنے والے قیامت کے عذاب سے ڈراتے ہیں۔
حدیث نمبر
4449
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّفَا ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ يَا صَبَاحَاهْ فَاجْتَمَعَتْ إِلَيْهِ قُرَيْشٌ قَالُوا مَا لَکَ قَالَ أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَخْبَرْتُکُمْ أَنَّ الْعَدُوَّ يُصَبِّحُکُمْ أَوْ يُمَسِّيکُمْ أَمَا کُنْتُمْ تُصَدِّقُونِي قَالُوا بَلَی قَالَ فَإِنِّي نَذِيرٌ لَکُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ تَبًّا لَکَ أَلِهَذَا جَمَعْتَنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ
علی بن عبد ﷲ محمد بن حازم اعمش عمرو بن مرہ سعید بن جبیر حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ جس دن یہ آیت اتری آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کوہ صفاپر جا کر لوگوں کو آواز دیکر بلایا اہل قریش نے جمع ہوکر پوچھا کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا اے اہل قریش اگر میں تم سے یہ کہوں کہ ایک دشمن صبح شام میں تم پر حملہ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے تو کیا تم میری بات کو سچا سمجھو گے؟ سب نے جواب دیا بیشک! پھر آپ نے فرمایا اچھاتو میں تم کو اس عذاب سے ڈراتا ہوں جو آنے والا ہے یہ بات سن کر ابولہب نے کہا تو ہلاک ہو کیا تو نے ہم کو اسی لئے یہاں بلایا تھا اس وقت ﷲ تعالیٰ نے سورہتَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ الخ نازل فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment