کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا اس قول واذ قلنا ادخلوا ہذہ القریۃ۔
حدیث نمبر
4132
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَی أَسْتَاهِهِمْ فَبَدَّلُوا وَقَالُوا حِطَّةٌ حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ بَاب مَنْ کَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ وَقَالَ عِکْرِمَةُ جَبْرَ وَمِيکَ وَسَرَافِ عَبْدٌ إِيلْ اللَّهُ
محمد عبدالرحمن بن مہدی ابن مبارک معمر ہمام بن منبہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ شہر کے دروازہ میں نہایت عاجزی سے داخل ہوں اور اپنی زبان سے حطۃ، حطۃ کہتے جاؤ یعنی بخشش مانگتے ہیں انہوں نے یہ کیا کہ زمین پر گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور حطتۃ کو چھوڑ کر حبتہ فی شعرۃ کہنا شروع کردیا یعنی دانہ بالی کے اندر ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment