کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ چند مقررہ دنوں کے روزے فرض کئے گئے ہیں۔
حدیث نمبر
4158
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ وَعَلَی الَّذِينَ يُطَوَّقُونَهُ فَلَا يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ هُوَ الشَّيْخُ الْکَبِيرُ وَالْمَرْأَةُ الْکَبِيرَةُ لَا يَسْتَطِيعَانِ أَنْ يَصُومَا فَيُطْعِمَانِ مَکَانَ کُلِّ يَوْمٍ مِسْکِينًا
اسحاق، روح، زکریا، عمرو بن دینار، عطاء روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس کو یہ آیت اس طرح پڑھتے ہوئے سنا ہے وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ یعنی جو لوگ روزہ کی طاقت نہ رکھتے ہوں- ان کے ذمہ ایک غریب کو کھانا کھلانا ہے ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ آیت منسوخ نہیں بلکہ اس کا حکم ضعیف مردوں اور بوڑھی عورتوں کے حق میں ہے جو روزہ نہیں رکھ سکتے لہذا وہ ایک مسکین کو ہر روز کھانا کھلائیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment