Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1683,TotalNo:4219


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمانا کہ آسمان اور زمین کی پیدائش میں آخر آیت تک کی تفسیر
حدیث نمبر
4219
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي شَرِيکُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَتَحَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَهْلِهِ سَاعَةً ثُمَّ رَقَدَ فَلَمَّا کَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ثُمَّ قَامَ فَتَوَضَّأَ وَاسْتَنَّ فَصَلَّی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ
سعید بن ابی مریم، محمد بن جعفر، شریک بن عبد ﷲ بن ابی نمر، کریب، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے یہاں رات کو رہا تھا تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے کچھ دیر تو حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے باتیں کیں پھر سو گئے اس کے بعد رات کے آخری حصہ میں بیدار ہوئے آسمان کی طرف دیکھا اور یہ آیت پڑھی اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ الخ یعنی آسمان اور زمین کی پیدائش میں رات اور دن کے اختلاف میں عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہیں اس کے بعد وضو کیا مسواک فرمائی پھر گیارہ رکعت نماز ادا کی حضرت بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے آذان کہی اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز ادا فرمائی پھر مسجد میں تشریف لا کر فرض نماز جماعت سے پڑھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment