کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ قریب ہے اللہ تعالیٰ کہ انہیں معاف کردے اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔
حدیث نمبر
4248
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعِشَائَ إِذْ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ قَالَ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ اللَّهُمَّ نَجِّ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ نَجِّ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ نَجِّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ
ابو نعیم، شیبان، یحییٰ، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ نے سمع ﷲ لمن حمدہ کے بعد سجدہ سے پہلے اس طرح دعا فرمائی کہ اے ﷲ! عیاش بن ابی ربیعہ کو کافروں کے ظلم اور ہاتھ سے نجات عطا کر، اے ﷲ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا فرما، اے ﷲ! ولید بن ولید کو بھی نجات دے، اے ﷲ! کمزور مسلمانوں کو نجات دلا دے، اے ﷲ! مضر کے کافروں کو اچھی طرح سزا دے اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کا سا طویل قحط ڈال دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment