کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آیت ثم افیضوا من حیث افاض الناس
حدیث نمبر
4173
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ أَخْبَرَنِي کُرَيْبٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ يَطَّوَّفُ الرَّجُلُ بِالْبَيْتِ مَا کَانَ حَلَالًا حَتَّی يُهِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا رَکِبَ إِلَی عَرَفَةَ فَمَنْ تَيَسَّرَ لَهُ هَدِيَّةٌ مِنْ الْإِبِلِ أَوْ الْبَقَرِ أَوْ الْغَنَمِ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ ذَلِکَ أَيَّ ذَلِکَ شَائَ غَيْرَ أَنَّهُ إِنْ لَمْ يَتَيَسَّرْ لَهُ فَعَلَيْهِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَذَلِکَ قَبْلَ يَوْمِ عَرَفَةَ فَإِنْ کَانَ آخِرُ يَوْمٍ مِنْ الْأَيَّامِ الثَّلَاثَةِ يَوْمَ عَرَفَةَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ ثُمَّ لِيَنْطَلِقْ حَتَّی يَقِفَ بِعَرَفَاتٍ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ يَکُونَ الظَّلَامُ ثُمَّ لِيَدْفَعُوا مِنْ عَرَفَاتٍ إِذَا أَفَاضُوا مِنْهَا حَتَّی يَبْلُغُوا جَمْعًا الَّذِي يَبِيتُونَ بِهِ ثُمَّ لِيَذْکُرُوا اللَّهَ کَثِيرًا وَأَکْثِرُوا التَّکْبِيرَ وَالتَّهْلِيلَ قَبْلَ أَنْ تُصْبِحُوا ثُمَّ أَفِيضُوا فَإِنَّ النَّاسَ کَانُوا يُفِيضُونَ وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَی ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ حَتَّی تَرْمُوا الْجَمْرَةَ
محمد بن ابی بکر، فضیل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، کریب، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جو شخص تمتع کرے تو عمرہ کرکے احرام اتار دے اور پھر حج کا احرام باندھنے تک بیت ﷲ کا طواف کرتا رہے پھر حج کا احرام باندھ کر عرفات جائے اور بعد حج جو جانور مل سکے اونٹ گائے یا بکری قربانی کرے اور جس کو قربانی کی طاقت نہ ہو اسے حج سے پہلے تین دن کے روزے رکھنا چاہئے اور اگر تیسرا روزہ عرفات کے دن آ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے عرفات میں پہنچ کر عصر کے وقت سے لے کر رات کی تاریکی تک ٹھہرے پھر سب کے ساتھ واپس لوٹے اور پھرسب کے ساتھ مزدلفہ میں رات کو وقوف کرے اور رات بھر تک یاد خدا اور تکبیر (اللَّهَ کَثِيرًا) اور تہلیل (لا الہ الا ﷲ) میں مشغول رہے پھر صبح کو مزدلفہ سے منیٰ واپس آ جائے سب کے ہمراہ جیسا کہ ﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ یعنی پھر وہاں سے لوٹو جہاں سے لوگ لوٹتے ہیں اور ﷲ سے معافی مانگو بے شک ﷲ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے پھر شیطان کے کنکریاں مارو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment