Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1608,TotalNo:4144


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ پہچانتے ہیں۔
حدیث نمبر
4144
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَا النَّاسُ بِقُبَائٍ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِذْ جَائَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْکَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَکَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَی الشَّأْمِ فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْکَعْبَةِ
یحییٰ بن قزعہ، مالک، عبد ﷲ بن دینار، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ فجر کی نماز لوگ مسجد قبا میں پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے پکار کر کہا لوگو! آج رات رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوا ہے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے لہذا آپ حضرات بھی اپنا منہ کعبہ کی طرف کر لیجئے اس وقت سب بیت المقدس کی طرف نماز پڑھ رہے تھے لہذا اس بات کو سن کر سب کعبہ کی طرف گھوم گئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment