Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1603,TotalNo:4139


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ بیوقوف لوگ جلدی کہیں گے کہ مسلمانوں کو کس نے پرانے قبلہ کی طرف سے پھیر دیا
حدیث نمبر
4139
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ سَمِعَ زُهَيْرًا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی إِلَی بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا وَکَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ تَکُونَ قِبْلَتُهُ قِبَلَ الْبَيْتِ وَأَنَّهُ صَلَّی أَوْ صَلَّاهَا صَلَاةَ الْعَصْرِ وَصَلَّی مَعَهُ قَوْمٌ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ صَلَّی مَعَهُ فَمَرَّ عَلَی أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَهُمْ رَاکِعُونَ قَالَ أَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ مَکَّةَ فَدَارُوا کَمَا هُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ وَکَانَ الَّذِي مَاتَ عَلَی الْقِبْلَةِ قَبْلَ أَنْ تُحَوَّلَ قِبَلَ الْبَيْتِ رِجَالٌ قُتِلُوا لَمْ نَدْرِ مَا نَقُولُ فِيهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَمَا کَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَکُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَئُوفٌ رَحِيمٌ
ابو نعیم، زہیر، ابواسحاق، حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہجرت فرمانے کے بعد مدینہ میں 16یا17 مہینہ بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی مگر کعبہ کی طرف نماز پڑھنے کا خیال دل میں بسا ہوا تھا، آخر ایک دن (بحکم الٰہی) آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے عصر کی نماز کعبہ کی طرف منہ کرکے پڑھی سب لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی اقتداء کی ایک شخص عبد ﷲ بن عباد جو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر چکے تھے مسجد قبا کی طرف گئے، دیکھا کہ لوگ وہاں بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے ہیں اس شخص نے اسی حالت میں جب کہ وہ رکوع میں تھے پکار کر کہا کہ میں خدا کو گواہ کرکے کہتا ہوں کہ میں نے ابھی آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی ہے یہ سن کر سب کعبہ کی سمت گھوم گئے البتہ لوگوں کو یہ تشویش تھی کہ جو بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے ہوئے انتقال کر گئے ان کی نمازیں ہوئیں یا نہیں- چناچہ ﷲ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ (وَمَا کَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَکُمْ) یعنی ﷲ ایسا نہیں ہے کہ تمہاری عبادتوں کو ضائع کردے بلکہ ﷲ اپنے بندوں پر مہربان اور رحیم ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment