کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ تم بغیر کچھ عمل کئے جنت میں داخل ہو جاؤ گے
حدیث نمبر
4177
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْکَةَ يَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَتَّی إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ کُذِبُوا خَفِيفَةً ذَهَبَ بِهَا هُنَاکَ وَتَلَا حَتَّی يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَی نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ فَلَقِيتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ فَذَکَرْتُ لَهُ ذَلِکَ فَقَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَعَاذَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا وَعَدَ اللَّهُ رَسُولَهُ مِنْ شَيْئٍ قَطُّ إِلَّا عَلِمَ أَنَّهُ کَائِنٌ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَلَکِنْ لَمْ يَزَلْ الْبَلَائُ بِالرُّسُلِ حَتَّی خَافُوا أَنْ يَکُونَ مَنْ مَعَهُمْ يُکَذِّبُونَهُمْ فَکَانَتْ تَقْرَؤُهَا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ کُذِّبُوا مُثَقَّلَةً
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت کا مطلب حَتَّی إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ الخ یہ ہے کہ رسول ناامید ہوکر یہ خیال کرنے لگے تھے کہ لوگوں سے جو وعدہ مدد کا کیا ہے اس کی خلاف ورزی ہوگی تو اس وقت ﷲ تعالیٰ کی مدد آئی اس کے بعد یہ آیت پڑھی حتی یقول الرسول الخ ابن ابی ملیکہ نے کہا کہ میں نے عروہ بن زبیر سے یہ بات بیان کی تو انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے فرمایا کہ ﷲ نے اپنے رسولوں سے کبھی غلط وعدہ نہیں فرمایا ہے البتہ انبیاء کرام کو یہ پریشانی ضرور پہنچی کہ ان کی قوم کے لوگ انہیں جھٹلاتے رہے چناچہ جب آپ کو مایوسی ہوئی اور یہ خیال کرنے لگے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں جھوٹا ثابت ہوں تو اس وقت ﷲ نے فتح عنایت فرمائی، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا اس آیت میں کذبوا کی دال کو مشدد پڑھتیں اور ابن عباس بلا تشدید پڑھتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment