Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1645,TotalNo:4181


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ جن عورتوں کے شوہر مرجائیں۔
حدیث نمبر
4181
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قُلْتُ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا قَالَ قَدْ نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الْأُخْرَی فَلِمَ تَکْتُبُهَا أَوْ تَدَعُهَا قَالَ يَا ابْنَ أَخِي لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَکَانِهِ
امیہ بن بسطام، یزید بن زریع، حبیب ابن ابی ملیکہ، حضرت زبیر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان سے کہا کہ یہ آیت ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا ﴾ الخ دوسری آیت سے منسوخ ہو گئی ہے پھر آپ اسے مصحف میں درج کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اے بھتیجے! میں تو جو نازل ہوا اسے لکھوں گا اور کوئی چیز بدلوں گا نہیں (آیت کا مطلب یہ ہے) کہ متوفی کو اپنے بیوی کے لئے ایک سال کے خرچ کی وصیت کرنی چاہئے اور اگر وہ خود اس عرصہ میں چلی جائیں تو تم پر گناہ نہیں ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment