Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1906,TotalNo:4442


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے مسلمانو! تم نبی کے گھر میں مت جایا کرو۔
حدیث نمبر
4442
حَدَّثَنا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بَعْدَمَا ضُرِبَ الْحِجَابُ لِحَاجَتِهَا وَکَانَتْ امْرَأَةً جَسِيمَةً لَا تَخْفَی عَلَی مَنْ يَعْرِفُهَا فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا سَوْدَةُ أَمَا وَاللَّهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَانْظُرِي کَيْفَ تَخْرُجِينَ قَالَتْ فَانْکَفَأَتْ رَاجِعَةً وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَإِنَّهُ لَيَتَعَشَّی وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ فَدَخَلَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي خَرَجْتُ لِبَعْضِ حَاجَتِي فَقَالَ لِي عُمَرُ کَذَا وَکَذَا قَالَتْ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَيْهِ ثُمَّ رُفِعَ عَنْهُ وَإِنَّ الْعَرْقَ فِي يَدِهِ مَا وَضَعَهُ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ أُذِنَ لَکُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَاجَتِکُنَّ
زکریا بن یحییٰ، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ پردہ کی آیت نازل ہونے کے بعد حضرت سودہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رفع حاجت کے لئے چادر اوڑھ کر باہر گئیں چونکہ وہ بہت جسیم تھیں اس لئے باوجود چادر کے پہچانی جاتیں چناچہ ایک دن وہ باہر گئیں تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے پہچان کر کہا کہ آپ باوجود چادر کے ہم سے چھپی ہوئی نہیں ہیں سمجھ جاؤ کہ کس لئے نکلی ہو- حضرت سودہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی باتیں سن کر واپس آئیں- آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے- کھانا کھا رہے تھے ایک ہڈی آپ کے ہاتھ میں تھی حضرت سودہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ! میں باہر گئی تھی تو عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے یہ باتیں کہیں ہیں آپ نے جب یہ سنا تو آپ پر نزول وحی ہونے لگا جب نازل ہو چکی تو ہڈی ہاتھ میں ہی تھی آپ نے فرمایا کہ ﷲ تم کو اجازت دیتا ہے کہ تم ضرورت کے لئے باہر جا سکتی ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment