کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ جس جگہ بھی آپ جائیں اپنا منہ نماز میں مسجد حرام یعنی کعبہ کی طرف کیجئے۔
حدیث نمبر
4146
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَيْنَا النَّاسُ فِي الصُّبْحِ بِقُبَائٍ إِذْ جَائَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ فَأُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْکَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَاسْتَدَارُوا کَهَيْئَتِهِمْ فَتَوَجَّهُوا إِلَی الْکَعْبَةِ وَکَانَ وَجْهُ النَّاس إِلَی الشَّأْمِ
موسیٰ بن اسمٰعیل، عبدالعزیز بن مسلم، عبد ﷲ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بات یہ ہوئی کہ کچھ لوگ مسجد قبا میں فجر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ ایک شخص نے پکار کر کہا کہ آج رات کو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوا ہے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم ہوا ہے لہذا آپ لوگ بھی اپنا اپنا منہ کعبہ کی طرف کر لو! یہ سنتے ہی سب لوگ اسی حالت میں کعبہ کی طرف گھوم گئے اس وقت سب بیت المقدس کی طرف نماز پڑھ رہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment