کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ مجھے رسوانہ کیجئے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
حدیث نمبر
4416
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَخِي عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَلْقَی إِبْرَاهِيمُ أَبَاهُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ إِنَّکَ وَعَدْتَنِي أَنْ لَا تُخْزِيَنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ فَيَقُولُ اللَّهُ إِنِّي حَرَّمْتُ الْجَنَّةَ عَلَی الْکَافِرِينَ
اسمعیل اور اسمعیل کے بھائی ابن ابی ذئب، سعید المقبری، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ قیامت کے روز حضرت ابراہیم اپنے والد کو خراب حالت میں دیکھ کر کہیں گے کہ اے ﷲ تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تجھے رسوا نہیں کروں گا پھر میرے والدین کو کیوں اس حالت میں رکھا ہے؟ یہ بھی تو میری ذلت ہے ﷲ فرمائے گا کہ ہم نے کافروں پر جنت حرام کردی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment