Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1646,TotalNo:4182


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ جن عورتوں کے شوہر مرجائیں۔
حدیث نمبر
4182
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شِبْلٌ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا قَالَ کَانَتْ هَذِهِ الْعِدَّةُ تَعْتَدُّ عِنْدَ أَهْلِ زَوْجِهَا وَاجِبٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَی الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَعْرُوفٍ قَالَ جَعَلَ اللَّهُ لَهَا تَمَامَ السَّنَةِ سَبْعَةَ أَشْهُرٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَصِيَّةً إِنْ شَائَتْ سَکَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَائَتْ خَرَجَتْ وَهْوَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَی غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فَالْعِدَّةُ کَمَا هِيَ وَاجِبٌ عَلَيْهَا زَعَمَ ذَلِکَ عَنْ مُجَاهِدٍ وَقَالَ عَطَائٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَسَخَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عِدَّتَهَا عِنْدَ أَهْلِهَا فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَائَتْ وَهْوَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَی غَيْرَ إِخْرَاجٍ قَالَ عَطَائٌ إِنْ شَائَتْ اعْتَدَّتْ عِنْدَ أَهْلِهِ وَسَکَنَتْ فِي وَصِيَّتِهَا وَإِنْ شَائَتْ خَرَجَتْ لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَی فَلَا جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِيمَا فَعَلْنَ قَالَ عَطَائٌ ثُمَّ جَائَ الْمِيرَاثُ فَنَسَخَ السُّکْنَی فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَائَتْ وَلَا سُکْنَی لَهَا وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ بِهَذَا وَعَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَسَخَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عِدَّتَهَا فِي أَهْلِهَا فَتَعْتَدُّ حَيْثُ شَائَتْ لِقَوْلِ اللَّهِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ نَحْوَهُ
اسحاق، روح، شبل، ابن ابی نجیح، مجاہد سے روایت کرتے ہیں کہ آیت ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَی الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ﴾ سے پہلے یعنی زمانہ جاہلیت میں ایک سال کی عدت عورت کو اپنے گھر پوری کرناضروری سمجھتے تھے، اس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ غیر اخراج ﴿فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِيمَا ﴾ الخ یعنی اگر یہ عورتیں چارماہ دس دن کے بعد اپنے خاوند کے گھروں سے نکل جائیں تو خاوند کے وارثوں پر کوئی گناہ نہیں اس آیت میں ایک سال پوراکرنے کے لئے سات ماہ اور بیس دن زیادہ خاوند کے گھر میں رکنا وصیت پرمنحصر رکھا گیا ہے مگر عورت کو اختیار ہے چاہے تو شوہر کی وصیت کے مطابق شوہر کے گھر میں ایک سال پورا کرے اور چاہے تو عدت پوری کرکے چلی جائے، ابن عباس کا کہنا ہے کہ اس آیت سے ایام عدت عورت کو اپنے شوہر کے گھر میں رہ کر پورا کرنے کا جو حکم تھا منسوخ ہوگیا ہے وہ چاہے تو کہیں اور بھی عدت کو پورا کرسکتی ہے تو ﷲ تعالی کے اس قول غیر اخراج کا یہی مطلب ہے، عطاء کہتے ہیں کہ اگر عورت چاہے تو اپنے خاوند کے گھر والوں میں عدت پوری کرے اور خاوند کی وصیت کے مطابق اسی کے گھر میں رہے اور اگر نکل جائے اور دستور کے موافق کوئی کام کرے تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے عطاء کہتے ہیں اس کے بعد میراث کی آیت نازل ہوئی اور عورت کو حکم ملا کہ جہاں چاہے اپنی عدت پوری کرے اب نان ونفقہ ان کے ذمہ نہیں رہا اس حدیث کومحمد بن یوسف، ورقاء بن عمر، ابن ابی نجیح، مجاہد سےاور ابن ابی نجیح، عطاء بن ابی رباح، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت سے عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں عدت پوری کرنے کا حکم منسوخ ہوگیا ہےاور اس کو اختیار مل گیا ہے کہ جہاں چاہے عدت گذارے شوہر کے وارث وراثت دے کر اسے علیحدہ کرسکتے تھے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment