Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1895,TotalNo:4431


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مومنوں میں ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو کہہ دیا۔
حدیث نمبر
4431
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ لَمَّا نَسَخْنَا الصُّحُفَ فِي الْمَصَاحِفِ فَقَدْتُ آيَةً مِنْ سُورَةِ الْأَحْزَابِ کُنْتُ کَثِيرًا أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ إِلَّا مَعَ خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ
ابو الیمان، شعیب، زہری، خارجہ بن زید بن ثابت، حضرت زید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم نے قرآن کو ایک جگہ لکھا تو سورہ احزاب کی ایک آیت جو میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کرتا تھا وہ مجھے کسی کے پاس نہیں ملی آخر خزیمہ انصاری سے حاصل ہوئی اور ان کو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا سچا فرمایا تھا کہ ان کی تنہا شہادت دو مسلمانوں کی شہادت کے برابر فرمائی تھی وہ آیت یہ ہے (مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِہ آخر آیت تک-)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment