Friday, July 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2111,TotalNo:4647


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قراء صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
4647
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ کُنَّا بِحِمْصَ فَقَرَأَ ابْنُ مَسْعُودٍ سُورَةَ يُوسُفَ فَقَالَ رَجُلٌ مَا هَکَذَا أُنْزِلَتْ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحْسَنْتَ وَوَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ فَقَالَ أَتَجْمَعُ أَنْ تُکَذِّبَ بِکِتَابِ اللَّهِ وَتَشْرَبَ الْخَمْرَ فَضَرَبَهُ الْحَدَّ
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابراہیم، علقمہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم حمص میں تھے تو حضرت ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے سورت یوسف کی تلاوت کی ایک آدمی نے کہا کہ اس طرح یہ سورت نازل نہیں ہوئی ہے حضرت ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے یہ سورت تلاوت کی تھی تو آپ نے فرمایا کہ بہت خوب! اس آدمی کے منہ سے شراب کی بو آتی تھی حضرت ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا تو کتاب ﷲ کو جھٹلاتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے چناچہ اسے حد ماری-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment