کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمانا کہ تم پر حرام ہے کہ دوبہنوں کوایک نکاح میں جمع کرو۔
حدیث نمبر
4747
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ انْکِحْ أُخْتِي بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ وَتُحِبِّينَ قُلْتُ نَعَمْ لَسْتُ لَکَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ مَنْ شَارَکَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ ذَلِکِ لَا يَحِلُّ لِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَاللَّهِ إِنَّا لَنَتَحَدَّثُ أَنَّکَ تُرِيدُ أَنْ تَنْکِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَوَاللَّهِ لَوْ لَمْ تَکُنْ فِي حَجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا لَابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِکُنَّ وَلَا أَخَوَاتِکُنَّ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، زینب بنت ابی سلمہ، ام حبیبہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول ﷲ! آپ میری بہن بنت ابوسفیان سے نکاح کرلیجئے، آپ نے کہا تجھے یہ پسند ہے، انہوں نے کہا ہاں اور اس وقت بھی میں آپ کی اکیلی بیوی تو نہیں ہوں (بلکہ آپ کی اور بیویاں بھی ہیں) اور جو کوئی بھلائی میں میرے شریک ہوں، مجھے ان سب سے زیادہ اپنی بہن اچھی لگتی ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا وہ میرے لئے حلال نہیں ہے، میں نے کہا ﷲ کی قسم! ہم نے سنا ہے کہ آپ بنت ابوسلمہ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، آپ نے فرمایا کیا وہ جو ام سلمہ کی بیٹی ہے، میں نے کہاجی ہاں، تو آپ نے فرمایا ﷲ کی قسم! اگر وہ میری ربیبہ نہ ہوتی تب بھی وہ میرے لئے حلال نہیں کیوں کہ دودھ کے رشتہ سے وہ میری بھتیجی ہے، مجھے اور ابوسلمہ کوثوبیہ نے دودھ پلایا ہے، تم میرے سامنے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو پیش نہ کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment