کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
بغیر ولی نکاح کے صحیح نہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
4767
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ قَالَ حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِ قَالَ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِي مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا حَتَّی إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا جَائَ يَخْطُبُهَا فَقُلْتُ لَهُ زَوَّجْتُکَ وَفَرَشْتُکَ وَأَکْرَمْتُکَ فَطَلَّقْتَهَا ثُمَّ جِئْتَ تَخْطُبُهَا لَا وَاللَّهِ لَا تَعُودُ إِلَيْکَ أَبَدًا وَکَانَ رَجُلًا لَا بَأْسَ بِهِ وَکَانَتْ الْمَرْأَةُ تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ هَذِهِ الْآيَةَ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ فَقُلْتُ الْآنَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ
احمدبن ابوعمر، حفص، ابراہیم، یونس، حسن، معقل بن یسار کہتے ہیں کہ ﴿فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ﴾ کی آیت میرے بارے میں اتری ہے کہ میں نے اپنی بہن کا ایک شخص سے نکاح کردیا تھا، اس نے میری بہن کو طلاق دے دی، اس کی عدت جب پوری ہو گئی، دوبارہ اس نے نکاح کا پیغام بھیجا، میں نے اس کو جواب دیا کہ ایک بار میں نے اس کا نکاح تجھ سے کردیا تھا، اور اسے تیری بیوی بنا کر تیری عزت کی تھی، مگر تو نے اسے چھوڑ دیا اب تو پھر پیغام بھیجتا ہے، ﷲ کی قسم! وہ دوبارہ تجھ کو نہیں مل سکتی، وہ شخص بڑا نیک تھا، میری بہن بھی اس کی طرف جانا چاہتی تھی، اس وقت ﷲ نے یہ حکم بھیجا کہ تم عورتوں کو اپنے پہلے خاوند سے نکاح کرنے سے نہ روکو، میں نے کہا یا رسول ﷲ! اب میں اس کا نکاح اس سے ضرور کردوں گا، معقل نے اپنی بہن کا اس سے نکاح کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment