کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
مفقود۔ برکے مال ودولت اور ا سکے اہل وعیال کا حکم۔
حدیث نمبر
4920
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَی الْمُنْبَعِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ فَقَالَ خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَکَ أَوْ لِأَخِيکَ أَوْ لِلذِّئْبِ وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَغَضِبَ وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ وَقَالَ مَا لَکَ وَلَهَا مَعَهَا الْحِذَائُ وَالسِّقَائُ تَشْرَبُ الْمَائَ وَتَأْکُلُ الشَّجَرَ حَتَّی يَلْقَاهَا رَبُّهَا وَسُئِلَ عَنْ اللُّقَطَةِ فَقَالَ اعْرِفْ وِکَائَهَا وَعِفَاصَهَا وَعَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَائَ مَنْ يَعْرِفُهَا وَإِلَّا فَاخْلِطْهَا بِمَالِکَ قَالَ سُفْيَانُ فَلَقِيتُ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سُفْيَانُ وَلَمْ أَحْفَظْ عَنْهُ شَيْئًا غَيْرَ هَذَا فَقُلْتُ أَرَأَيْتَ حَدِيثَ يَزِيدَ مَوْلَی المُنْبَعِثِ فِي أَمْرِ الضَّالَّةِ هُوَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ يَحْيَی وَيَقُولُ رَبِيعَةُ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَی الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ سُفْيَانُ فَلَقِيتُ رَبِيعَةَ فَقُلْتُ لَهُ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، یحییٰ بن سعید، یزید (منبعث کے غلام) کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کھوئی ہوئی بکری کے متعلق پوچھا گیاتو آپ نے فرمایا کہ اسکو پکڑلو، اس لئے کہ وہ تمہاری ہے یاتمہارے بھائی کی یابھڑئیے کی ہے، بھٹکے ہوئے اونٹ کے متعلق پوچھاتو آپ غضبناک ہوگئے اور دونوں رخسار سرخ ہوگئے اور فرمایاتجھے اس سے کیاسروکار، اونٹ کے ساتھ تو اس کا دانہ پانی موجود ہے، وہ پانی پئے گا اور درخت کھائے گا، یہاں تک کہ اس کامالک اس کو مل جائے گا، اور لقطہ کے متعلق آپ سے پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کی ہتھیلی اور اس کا سربندھن پہچان لے اور اس کو ایک سال تک مشتہر کرتارہے، اگر کوئی شخص آئے جو اس کو پہچان لے تو خیر ورنہ اس کو اپنے مال کے ساتھ ملالے، سفیان کا بیان ہے کہ میں ربیعہ بن عبدالرحمن سے ملا اور میں نے ان سے اس کے سوا کچھ بھی نہیں یادکیا، میں نے پوچھا کیایزید (منبعث کے غلام) کی حدیث گم شدہ جانورکے بارے میں زیدبن خالدسے مروی ہے انہوں نے کہاہاں یحییٰ بیان کرتے ہیں کہ ربیعہ کہتے تھے کہ یزید (منبعث کے غلام) سے روایت کرتے ہیں کہ سفیان نے بیان کیا کہ میں ربیعہ سے ملا تھا اور ان سے میں نے پوچھا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment