Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:190,TotalNo:4841


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عورت کا شوہر سے خوف اور روگردانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4841
حَدَّثَنَا ا بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَإِنْ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا قَالَتْ هِيَ الْمَرْأَةُ تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ لَا يَسْتَکْثِرُ مِنْهَا فَيُرِيدُ طَلَاقَهَا وَيَتَزَوَّجُ غَيْرَهَا تَقُولُ لَهُ أَمْسِکْنِي وَلَا تُطَلِّقْنِي ثُمَّ تَزَوَّجْ غَيْرِي فَأَنْتَ فِي حِلٍّ مِنْ النَّفَقَةِ عَلَيَّ وَالْقِسْمَةِ لِي فَذَلِکَ قَوْلُهُ تَعَالَی فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَصَّالَحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ
ابن سلام، معاویہ، ہشام عروہ، عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ اس آیت میں (وَإِنْ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا) عورت سے مراد وہ عورت ہے جو کسی مرد کے پاس ہو اور وہ مرد اسے اپنے پاس نہ رکھنا چاہے بلکہ اسے طلاق دے کر کسی دوسری عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، تو یہ عورت اپنے شوہر سے کہے کہ تو ٹھرجا اور مجھے طلاق نہ دے، خواہ تو غیر سے نکاح کرلے تجھے اجازت ہے، تم مجھے نفقہ نہ دیجؤ اور نہ میری باری شمار کیجیو یہی ﷲ تعالی کا قول ہے ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَصَّالَحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا﴾ الخ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment