Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:127,TotalNo:4778


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
پیغام دینے والا اگر ولی سے کہے کہ فلاں عورت سے میرا نکاح کردو،۔
حدیث نمبر
4778
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ نَفْسَهَا فَقَالَ مَا لِي الْيَوْمَ فِي النِّسَائِ مِنْ حَاجَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ زَوِّجْنِيهَا قَالَ مَا عِنْدَکَ قَالَ مَا عِنْدِي شَيْئٌ قَالَ أَعْطِهَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ قَالَ مَا عِنْدِي شَيْئٌ قَالَ فَمَا عِنْدَکَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ کَذَا وَکَذَا قَالَ فَقَدْ مَلَّکْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
ابونعمان، حماد بن زید، ابوحازم، سہل کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے ایک عورت نےاپنا نفس پیش کیا، آپ نے فرمایا مجھے عورت کی ضرورت نہیں، اس پر ایک صحابی نے کہایارسول ﷲ! اس کا نکاح مجھ سے کرا دیجئے، آپ نے فرمایا تیرے پاس کیا ہے، اس نے جواب دیا میرے پاس کچھ نہیں، آپ نے فرمایا کچھ تو دے، اگرچہ لوہے کہ انگوٹھی ہی ہو، اس نے کہا وہ بھی میرے پاس نہیں، آپ نے فرمایا تو نے کتنا قرآن پڑھا ہے؟ اس نے شمار کر کے اور نام لے کر کہا کہ مجھے اتنی سورتیں یاد ہیں، آپ نے فرمایا اچھا، قرآن کی وجہ سے میں نے تجھے اس کا مالک بنادیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment