کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کئی شادیاں کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4710
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جِنَازَةَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوهَا وَلَا تُزَلْزِلُوهَا وَارْفُقُوا فَإِنَّهُ کَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعٌ کَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلَا يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام، ابن یوسف، ابن جریج، عطاء کہتے ہیں کہ میں ابن عباس رضی ﷲ عنہ کے ہمراہ (مقام) سرف میں حضرت میمونہ رضی ﷲ عنہا کے جنازے کے ساتھ جارہا تھا تو ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے کہا یہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں ان کے جنازے کو اٹھا کر زیادہ حرکت نہ دو اور آہستہ آہستہ چلو، بوقت رحلت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں، آٹھ کی آپ نے باریاں مقرر کر رکھی تھیں (جن میں میمونہ رضی ﷲ عنہا شامل تھیں) اور ایک بیوی کی باری نہ تھی (وہ حضرت سودہ رضی ﷲ عنہا تھیں اور وہ بوڑھی ہوگئیں تھیں)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment