کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ شادی کی قوت رکھنے پرنکاح کرلو۔
حدیث نمبر
4708
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ بِمِنًی فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ لِي إِلَيْکَ حَاجَةً فَخَلَوَا فَقَالَ عُثْمَانُ هَلْ لَکَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي أَنْ نُزَوِّجَکَ بِکْرًا تُذَکِّرُکَ مَا کُنْتَ تَعْهَدُ فَلَمَّا رَأَی عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ إِلَی هَذَا أَشَارَ إِلَيَّ فَقَالَ يَا عَلْقَمَةُ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَلِکَ لَقَدْ قَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ الْبَائَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَائٌ
عمر بن حفص، اعمش، ابراہیم، علقمہ روایت کرتے ہیں کہ میں عبد ﷲ کے پاس تھا کہ ان سے منی میں حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ ملے اور بولے اے ابوعبدالرحمن! مجھے آپ سے ایک ضروری کام ہے اور وہ دونوں ایک علیحدہ جگہ پر چلے گئے، حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ نے کہا اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ کا دل چاہتا ہے کہ میں ایک کنواری عورت سے آپ کا نکاح کردوں، جو زمانہ گذشتہ کی آرزوئیں آپ کو یاد دلا دے، عبد ﷲ (بن مسعودرضی ﷲ عنہ) نے جب دیکھا کہ حضرت عثمان کو بجز اس (مشورہ) کے اور کچھ کام نہیں تو مجھے اشارہ کیا اورفرمایا علقمہ میں ان کے پاس پہنچا اور وہ (بجواب حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ) کہہ رہے تھے کہ سنیے! اگر آپ یہ فرماتے ہیں تو ہم سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھے وہ شادی کرلے اور جس میں طاقت نہ ہووہ روزے رکھے، روزہ اس کوخصی کردیتا ہے (شہوت کم کردیتا ہے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment