Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:129,TotalNo:4780


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اپنے مسلمان بھائی کی منگنی (پیغام نکاح) پر نکاح کا پیغام نہ بھیجے۔
حدیث نمبر
4780
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَأْثُرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَکْذَبُ الْحَدِيثِ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَکُونُوا إِخْوَانًا وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَی خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّی يَنْکِحَ أَوْ يَتْرُکَ
یحییٰ بن بکیر، لیث، جعفر بن ربیعہ، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی سے بچو کہ بدگمانی سب باتوں سے زیادہ جھوٹی بات ہے نیز لوگوں کی باتوں کی کھوج نہ لگاؤ اور باہم دشمنی نہ کرو بلکہ ایک دوسرے کے بھائی بنے رہو اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام نکاح نہ بھیجے، جب تک کہ وہ نکاح نہ کرے یا پیغام نہ چھوڑ دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment