کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نئی دلہن کا ولیمہ میں مردوں کی خدمت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4818
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ لَمَّا عَرَّسَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَمَا صَنَعَ لَهُمْ طَعَامًا وَلَا قَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ إِلَّا امْرَأَتُهُ أُمُّ أُسَيْدٍ بَلَّتْ تَمَرَاتٍ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الطَّعَامِ أَمَاثَتْهُ لَهُ فَسَقَتْهُ تُتْحِفُهُ بِذَلِکَ
سعید بن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم، سہل کہتے ہیں کہ جب ابواسید ساعدی نے شادی کا کھانا کھلایا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی بھی دعوت کی، کھانا پکانا یا لانا، ان میں سے کوئی کام بھی انہوں نے خود نہ کیا، بلکہ ان کی بیوی نے ہی سارا اہتمام کیا اور اس نے پتھر کے پیالہ میں رات سے کھجوریں بھگورکھی تھیں، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کھا چکے تو اس نے اسے برتن میں ڈال کرآپ کے سامنے پیش کیا
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment