کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
تنگ دست مسلمان جو قرآن کریم جانتا ہو اس کا نکاح کرادینے کا بیان۔
حدیث نمبر
4714
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ لَنَا نِسَائٌ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِکَ
محمد بن مثنی، یحییٰ، اسماعیل، قیس، ابن مسعود روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد کرتے تھے، اس وقت ہماری بیویاں نہ تھیں، تو ہم نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ ہم خصی ہوجائیں، تو آپ نے اس سے ہمیں منع فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment