کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ان عورتوں کے لئے حلال نہیں کہ وہ اس چیز کو چھپائیں جو اللہ تعالی نے ان کے رحم میں پیدا کی ہے یعنی حیض اور حمل
حدیث نمبر
4952
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ إِذَا صَفِيَّةُ عَلَی بَابِ خِبَائِهَا کَئِيبَةً فَقَالَ لَهَا عَقْرَی أَوْ حَلْقَی إِنَّکِ لَحَابِسَتُنَا أَکُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي إِذًا
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حج سے واپسی کا ارادہ کیا تو اس وقت صفیہ اپنے خیمے کے دروازے پر غمگین کھڑی تھیں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ سرمنڈی تو ہلاک ہوجا کیا ہم لوگوں کو روک رکھے گی، کیا نحر کے دن تو ارکان ادا کر چکی؟ تو اس نے کہا کہ ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب تو چل کوئی حرج نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment