کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
جس نے کسی عورت کے نکاح کے لیے یا کسی اور کام کے لیے ہجرت کی اس کو اسکی نیت کے مطابق ثواب ملنے کا بیان
حدیث نمبر
4713
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَمَلُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لِامْرِئٍ مَا نَوَی فَمَنْ کَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ کَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَی دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ امْرَأَةٍ يَنْکِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَی مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ
یحییٰ بن قزعہ، مالک، یحییٰ بن سعید، محمد بن ابراہیم بن حارث، علقمہ بن وقاص، حضرت عمر بن خطاب کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہر عمل نیت پر موقوف ہے، انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملتا ہے، تو جس کی ہجرت ﷲ تعالی اور اس کے رسول کی رضامندی کے لئے ہوگی، تو اس کی ہجرت رضا مندی خدا ورسول ہوگی اور جس کی ہجرت دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کے لئے ہوگی، تو اس کی ہجرت کا بدلہ وہی ہے، جس کے لئے اس نے ہجرت کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment