کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن شریف پڑھنے اور اس کی ہمیشہ تلاوت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4675
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْسَ مَا لِأَحَدِهِمْ أَنْ يَقُولَ نَسِيتُ آيَةَ کَيْتَ وَکَيْتَ بَلْ نُسِّيَ وَاسْتَذْکِرُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنْ النَّعَمِ
محمد بن عرعرہ، شعبہ، منصور، ابووائل، عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ بری بات ہے کہ کوئی تم میں سے یہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا، بلکہ یہ کہے کہ وہ مجھے سے بھلادی گئی، تم لوگ قرآن کو یاد رکھو کیوں کہ وہ لوگوں کے سینوں سے نکل جانے میں وحشی جانورسے زیادہ بھاگ جانے والاہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment