کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اپنے زمانہ علالت میں کسی ایک ہی بیوی کے پاس رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4851
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَکُونُ حَيْثُ شَائَ فَکَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّی مَاتَ عِنْدَهَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَاتَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي کَانَ يَدُورُ عَلَيَّ فِيهِ فِي بَيْتِي فَقَبَضَهُ اللَّهُ وَإِنَّ رَأْسَهُ لَبَيْنَ نَحْرِي وَسَحْرِي وَخَالَطَ رِيقُهُ رِيقِي
اسمعیل، سلیمان بن بلال، ہشام بن عروہ کہتے ہیں کہ میرے دادا نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی تھیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم مرض وفات میں اپنی بیویوں سے پوچھتے تھے کہ کل میں کہاں قیام کروں گا؟ اس سے آپ کی مراد یہ تھی کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا دن کب ہوگا، اس پر آپ کی تمام بیویوں نے اجازت دے دی کہ آپ جہاں چاہیں رہیں، آپ نے میرے پاس قیام کیا، اور میرے ہی پاس آپ کا وصال ہوا، جس وقت روح قبض ہوئی آپ کا سر مبارک میرے سینہ اور گلے کے درمیان تھا اور آپ کالعاب دہن میرے لعاب سے ملاہوا تھا، چونکہ میں نے مسواک چبا کر آپ کو دی تھی جس کو آپ استعمال فرمارہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment