Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:12,TotalNo:4663


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن شریف کی سب کلاموں پرفضیلت کا بیان
حدیث نمبر
4663

قتیبہ بن خالد، ابوخالد، ہمام، قتادہ، انس، ابوموسی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال سنگترہ کی سی ہے کہ اس کامزہ بھی عمدہ اور خوشبوبھی عمدہ، اور قرآن نہ پڑھنے والے کی مثال اس کھجورکی طرح ہے جس کامزہ تو اچھاہے لیکن خوشبو نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ریحان کی طرح ہے کہ اس کی خوشبو اچھی ہے اور مزہ کچھ نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کے پھل کی سی ہے، جس کا مزہ بھی کڑوا ہے اور بو بھی خراب-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment