Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:213,TotalNo:4864


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
مرد کا اپنی بیٹی سے غیرت دلانے والی بات کے رفع کرنے اور انصاف کی بات کہنے کا بیان
حدیث نمبر
4864
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ إِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُوا فِي أَنْ يُنْکِحُوا ابْنَتَهُمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَلَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ إِلَّا أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْکِحَ ابْنَتَهُمْ فَإِنَّمَا هِيَ بَضْعَةٌ مِنِّي يُرِيبُنِي مَا أَرَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا هَکَذَاَ
قتیبہ، لیث، ابن ابی ملیکہ، مسوربن مخرمہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ بنی ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے یہ اجازت مانگی ہے کہ ہم اپنی بیٹی کی علی رضی ﷲ عنہ بن ابی طالب سے شادی کردیں، میں اجازت نہیں دیتا، پھر کہا میں اجازت نہیں دیتا، میں اجازت نہیں دیتا، ہاں اگرعلی رضی ﷲ عنہ میری بیٹی کو طلاق دے دے اور انکی بیٹی سے بیاہ کرلے تو اسے اختیارہے، کیونکہ فاطمہ رضی ﷲ عنہ میرے کلیجہ کا ٹکڑا ہے جو برائی اسے پہنچتی ہے وہ مجھے پہنچتی ہے، جو اسے ایذا ہوتی ہے وہ مجھے ایذا ہوتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment