کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
دولہا (زردرنگ) کا استعمال کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4789
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ کَمْ سُقْتَ إِلَيْهَا قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، حمید طویل، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان کے کپڑوں میں زرد رنگ کا نشان تھا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا یہ زردی کیسی ہے، انہوں کہامیں نے ایک انصاری عورت سے شادی کرلی ہے، آپ نے فرمایا مہر کتنا دیاہے، میں نے کہا ایک گٹھلی کے برابر سونا، آپ نے فرمایا تو ولیمہ کر اگرچہ ایک بکری ہی ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment