کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
امام کا دولعان کرنے والوں سے کہنا کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے، اس لئے کون توبہ کرتا ہے
حدیث نمبر
4938
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ حَدِيثِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ حِسَابُکُمَا عَلَی اللَّهِ أَحَدُکُمَا کَاذِبٌ لَا سَبِيلَ لَکَ عَلَيْهَا قَالَ مَالِي قَالَ لَا مَالَ لَکَ إِنْ کُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَإِنْ کُنْتَ کَذَبْتَ عَلَيْهَا فَذَاکَ أَبْعَدُ لَکَ قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنْ عَمْرٍو وَقَالَ أَيُّوبُ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَجُلٌ لَاعَنَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ وَفَرَّقَ سُفْيَانُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی فَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ وَقَالَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَهَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ کَمَا أَخْبَرْتُکَ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، عمرو، سعیدبن جبیر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے لعان کرنے والوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے لعان کرنے والوں سے فرمایا کہ ﷲ تعالی تم دونوں سے حساب لے گا، تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے، اب تجھے اس عورت پرکوئی اختیار نہیں، اس مرد نے کہا اور میرا مال آپ نے فرمایا تجھ کو مال نہیں ملے گا اس لیے کہ اگر تو سچا ہے تو تو اس عورت کی شرمگاہ سے فائدہ اٹھاچکا ہے اور اگر تو جھوٹا ہے تو تجھے اور بھی اس کا استحقاق نہیں، سفیان کا بیان ہے کہ میں نےاس کو عمرو سے یاد کیا ہے اور ایوب نے کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے پوچھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا اور سفیان نے سبابہ اور درمیانی انگلی کو جدا کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے ایک مرد و عورت کے درمیان تفریق کردی اور فرمایا کہ ﷲ کو معلوم ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے، اس لئے تم میں سے کون توبہ کرتا ہے، تین مرتبہ آپ نے فرمایا اور سفیان نے کہا کہ جیسا میں نے تم سے بیان کیا، اسی طرح میں نے عمرو سے اور ایوب سے محفوظ (یاد) رکھا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment