کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
کتنے دنوں میں قرآن کریم ختم کیاجائے۔
حدیث نمبر
4697
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي کَمْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی بَنِي زُهْرَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ وَأَحْسِبُنِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ قُلْتُ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً حَتَّی قَالَ فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِدْ عَلَی ذَلِکَ
سعد بن حفص، شیبان، یحییٰ، محمد بن عبدالرحمن، ابوسلمہ، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قرآن کتنی مدت میں ختم کرتے ہو، اسحاق، عبید ﷲ ، شیبان، یحییٰ، محمد بن عبدالرحمن (بنی زہرہ کاغلام) ابوسلمہ اور میرا یہ خیال ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نےابوسلمہ سے سنا کہ وہ عبد ﷲ بن عمرو سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن ایک ماہ میں ختم کیا کرو، میں عرض کیا میں اس سے زیاد طاقت رکھتا ہوں اور یہی مکالمہ ہوتارہا، آخرکار آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات دن میں ختم کرلیا کرو اور اس سے زیادہ نہ پڑھو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment