کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
بغیر ولی نکاح کے صحیح نہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
4765
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ وَمَا يُتْلَی عَلَيْکُمْ فِي الْکِتَابِ فِي يَتَامَی النِّسَائِ اللَّاتِي لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا کُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ قَالَتْ هَذَا فِي الْيَتِيمَةِ الَّتِي تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ لَعَلَّهَا أَنْ تَکُونَ شَرِيکَتَهُ فِي مَالِهِ وَهُوَ أَوْلَی بِهَا فَيَرْغَبُ عَنْهَا أَنْ يَنْکِحَهَا فَيَعْضُلَهَا لِمَالِهَا وَلَا يُنْکِحَهَا غَيْرَهُ کَرَاهِيَةَ أَنْ يَشْرَکَهُ أَحَدٌ فِي مَالِهَا
یحییٰ، وکیع، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہی کہ (وَمَا يُتْلَی عَلَيْکُمْ فِي الْکِتَابِ فِي يَتَامَی النِّسَائِ اللَّاتِي) الخ کی تفسیر یہ ہے کہ اس سے مراد وہ یتیم بچی ہے جو کسی شخص کے پاس ہو اور وہ اس کا ولی ہو اور مال میں اس کا شریک ہو اور اس سے اپنا نکاح نہ کرتا ہو اور نہ اس کا کسی دوسرے سے بیاہ کرے، کہ کہیں اس مال میں میرا شریک نہ ہوجائے، لہذا اس آیت میں ولیوں کو اس امر سے منع فرمایا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment