Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:211,TotalNo:4862


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عورتوں کی غیرت اور خفگی کا بیان
حدیث نمبر
4862
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ إِذَا کُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً وَإِذَا کُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَی قَالَتْ فَقُلْتُ مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِکَ فَقَالَ أَمَّا إِذَا کُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً فَإِنَّکِ تَقُولِينَ لَا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ وَإِذَا کُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَی قُلْتِ لَا وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ قَالَتْ قُلْتُ أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَهْجُرُ إِلَّا اسْمَکَ
عبیدبن اسمعیل، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو، یا ناراض تو میں پہچان لیتاہوں حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں میں نے پوچھا، وہ کیسے؟ تو آپ نے فرمایا کہ جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو قسم کھاتےوقت لاورب محمد کہتی ہواور جب خفا ہوتی ہوتولاورب ابراہیم کہتی ہو، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں میں نے کہادرست ہے لیکن خدا کی قسم! یا رسول ﷲ میں صرف آپ کا نام چھوڑدیتی ہوں (آپ کی محبت نہیں چھوڑتی) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment