Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:294,TotalNo:4945


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
 اللہ تعالی کا قول کہ حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ جننے) تک ہے
حدیث نمبر
4945
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهَا سُبَيْعَةُ کَانَتْ تَحْتَ زَوْجِهَا تُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ حُبْلَی فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْکَکٍ فَأَبَتْ أَنْ تَنْکِحَهُ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا يَصْلُحُ أَنْ تَنْکِحِيهِ حَتَّی تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ فَمَکُثَتْ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ لَيَالٍ ثُمَّ جَائَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْکِحِي
یحییٰ بن بکیر، لیث، جعفربن ربیعہ، عبدالرحمن بن ہرمز، اعرج، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، زینت بنت ام سلمہ اپنی والدہ ام سلمہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ بنی اسلم کی ایک عورت جس کا نام سبیعہ تھا اس کا شوہر اس کو حاملہ چھوڑ کر مرگیا تھا، ابوالسنابل بن بعکک نے اس کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا تو اس نے اس کے ساتھ نکاح کرنے سے انکارکر دیا، ابوالسنابل نے کہا کہ بخدا تو نکاح نہیں کرسکتی جب تک تو آخر الائجلین کی عدت نہ گذارلے، پھروہ دس دن رکی تھی (کہ اس کو بچہ پیدا ہوا) پھروہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئی، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو نکاح کرلے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment