Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:490,TotalNo:5141

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
پالتو گدھوں کے گوشت کا بیان۔
حدیث نمبر
5141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ جَائٍ فَقَالَ أُکِلَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ جَائَهُ جَائٍ فَقَالَ أُکِلَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ جَائَهُ جَائٍ فَقَالَ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی فِي النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ فَأُکْفِئَتْ الْقُدُورُ وَإِنَّهَا لَتَفُورُ بِاللَّحْمِ
محمد بن سلام، عبدالوہاب ثقفی، ایوب، محمد، انس بن مالک کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں نے گدھا کھالیا ہے، پھرایک دوسراشخص آیا اور کہا کہ میں نے گدھا کھالیا، پھرایک تیسرے شخص نے کہا کہ میں نے گدھا کھالیا ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا گدھے ختم ہوگئے ہیں، آپ نے پھرایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ لوگوں میں اعلان کردے کہ ﷲ اور اس کے رسول پالتو گدھوں کے گوشت کو حرام کرتے ہیں، اس لئے کہ وہ ناپاک ہیں، چناچہ جن ہانڈیوں میں گوشت پک رہے تھے وہ الٹ دی گئیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment