صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو دوسرے کی قربانی کا جانور ذبح کرے۔
حدیث نمبر
5172
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ وَأَنَا أَبْکِي فَقَالَ مَا لَکِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ هَذَا أَمْرٌ کَتَبَهُ اللَّهُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ اقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ وَضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ
قتیبہ، سفیان، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ مقام سرف میں میرے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس حال میں تشریف لائے کہ میں رورہی تھی، آپ نے فرمایا کیوں روتی ہو؟ کیا تمہیں حیض آنے لگا؟ میں نے جواب دیا جی ہاں! آپ نے فرمایا کہ یہ ایسی چیز ہے کہ ﷲ تعالی نے آدم کی بیٹیوں پر مقرر کردی ہے، تم تمام ارکان پورے کرو جوحاجی کرتے ہیں، مگریہ کہ تم خانہ کعبہ کا طواف نہ کرواور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی بیوی کی طرف سے گائے کی قربانی کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment