صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ایک ہی کپڑا لپیٹنے کا بیان ( اس طرح کہ اس کی شرم گاہ پر کچھ نہ ہو)
حدیث نمبر
5417
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَی فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْئٌ وَأَنْ يَشْتَمِلَ بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَی أَحَدِ شِقَّيْهِ وَعَنْ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ
اسماعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے دوقسم کے لباس سے منع فرمایاہے (ایک) یہ کہ مرد ایک ہی کپڑے میں اس طرح گھوٹ مار کر بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر اس میں سے کچھ بھی نہ ہو (دوسرے) یہ کہ ایک ہی کپڑا اس طرح لپیٹے کہ اس کے ایک پہلو پر کچھ بھی نہ ہو اور ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment