صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
مسافر اور عورتوں کے قربانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5161
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَحَاضَتْ بِسَرِفَ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَ مَکَّةَ وَهِيَ تَبْکِي فَقَالَ مَا لَکِ أَنَفِسْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ إِنَّ هَذَا أَمْرٌ کَتَبَهُ اللَّهُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ فَلَمَّا کُنَّا بِمِنًی أُتِيتُ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالُوا ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بِالْبَقَرِ
مسدد، سفیان، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، انہیں مقام سرف ہی میں مکہ پہنچنے سے پہلے حیض آنے لگا وہ رورہی تھیں، آپ نے پوچھا کیوں روتی ہو؟ کیا تمہیں حیض آنے لگا، انہوں نے جواب دیاہاں! آپ نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جو ﷲ تعالی نے آدم کی بیٹیوں کی قسمت میں لکھ دی ہے، اس لئے حاجی جو کچھ کرتے ہیں، تم بھی کرو، مگریہ کہ تم خانہ کعبہ کاطواف نہ کرنا، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ جب ہم لوگ منی میں تھے، تو میرے پاس گائے کا گوشت لایا گیا، میں نے پوچھا یہ کیا ہے لوگوں نے بتایا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment