صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
نماز سے پہلے اگر کوئی ذبح کرلے تو دوبارہ (قربانی) کرے
حدیث نمبر
5174
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ فَقَالَ رَجُلٌ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَی فِيهِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ هَنَةً مِنْ جِيرَانِهِ فَکَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَذَرَهُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْنِ فَرَخَّصَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي بَلَغَتْ الرُّخْصَةُ أَمْ لَا ثُمَّ انْکَفَأَ إِلَی کَبْشَيْنِ يَعْنِي فَذَبَحَهُمَا ثُمَّ انْکَفَأَ النَّاسُ إِلَی غُنَيْمَةٍ فَذَبَحُوهَا
علی بن عبدﷲ ، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، محمد، انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا تو اس کو چاہئے کہ دوبارہ ذبح کرے، ایک شخص نے کہایہ وہ دن ہے جس میں گوشت کی خواہش ہے اور اپنے پڑوسیوں کی حالت بیان کی، گویا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو معذور سمجھا اور اس نے کہا کہ میرے پاس ایک چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے، جو دوبکریوں سے بہترہے، تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، میں نہیں جانتا کہ یہ اجازت سب لوگوں کے لئے ہے یانہیں، پھرآپ صلی ﷲ علیہ وسلم دومینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے یعنی ان کو ذبح کیا پھرلوگ بکریوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بکریاں ذبح کیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment