صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
چہرہ پر داغ لگانے اور نشان کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5155
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَخٍ لِي يُحَنِّکُهُ وَهُوَ فِي مِرْبَدٍ لَهُ فَرَأَيْتُهُ يَسِمُ شَاةً حَسِبْتُهُ قَالَ فِي آذَانِهَا
ابوالولید، شعبہ، ہشام بن زید، انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بھائی کو لایا تاکہ آپ اس کی تحنیک فرمائیں، اس وقت آپ اپنے اونٹوں میں تھے، میں نے دیکھا کہ آپ ایک بکری کو داغ لگا رہے تھے، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے کانوں میں(نشان) لگارہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment