Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:543,TotalNo:5194

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ کچی اور پکی کھجوروں سے بنتی تھی
حدیث نمبر
5194
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ کُنْتُ قَائِمًا عَلَی الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ الْفَضِيخَ فَقِيلَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَالُوا أَکْفِئْهَا فَکَفَأْتُهَا قُلْتُ لِأَنَسٍ مَا شَرَابُهُمْ قَالَ رُطَبٌ وَبُسْرٌ فَقَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ وَکَانَتْ خَمْرَهُمْ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ  وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ
مسدد، معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں ایک قبیلہ کے پاس کھڑا اپنے چچاؤں کو فضیخ پلا رہا تھا اورمیں ان میں کم سن تھا کسی نے کہا کہ شراب حرام کردی گئی لوگوں نے کہا کہ اس کو پھینک دو چناچہ میں نے پھینک دیا، معتمرکے والد سلمان نے کہا کہ میں نے انس سے پوچھا کہ ان کی شراب کس چیز کی تھی انہوں نے کہا کہ کچی او رپکی کھجوروں کی تھی ابوبکر بن انس نے کہا کہ یہی ان کی شراب تھی تو انس نے انکار نہیں کیا اور مجھ سے میرے بعض ساتھیوں نے کہا کہ ہم نے انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ اس زمانے میں ان کی یہی شراب تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment