صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
کپڑا سمیٹنے کا بیان
حدیث نمبر
5383
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ فَرَأَيْتُ بِلَالًا جَائَ بِعَنَزَةٍ فَرَکَزَهَا ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي حُلَّةٍ مُشَمِّرًا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ إِلَی الْعَنَزَةِ وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ وَرَائِ الْعَنَزَةِ
اسحاق، ابن شمیل، عمر بن ابی زائدہ، عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ بلال کو میں نے دیکھا کہ وہ ایک نیزہ لے کر آئے اور اس کو زمیں میں گاڑدیا، پھر نماز کی آذان کہی، میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حلہ پہنے ہوئے اس طرف اس کو سمیٹے ہوئے تھے، باہر تشریف لائے اور نیزہ کی طرف منہ کرکے دورکعت نماز پڑھی، میں نے دیکھا کہ آدمی، چوپائے آپ کے سامنے سے نیزہ کے پرے چل رہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment