Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:743,TotalNo:5394

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قمیص پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر
5394
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ جَائَ ابْنُهُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي قَمِيصَکَ أُکَفِّنْهُ فِيهِ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَاسْتَغْفِرْ لَهُ فَأَعْطَاهُ قَمِيصَهُ وَقَالَ إِذَا فَرَغْتَ مِنْهُ فَآذِنَّا فَلَمَّا فَرَغَ آذَنَهُ بِهِ فَجَائَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَجَذَبَهُ عُمَرُ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ نَهَاکَ اللَّهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَی الْمُنَافِقِينَ فَقَالَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ فَنَزَلَتْ وَلَا تُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَی قَبْرِهِ فَتَرَکَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ
صدقہ، یحییٰ بن سعید، عبیدﷲ ، نافع، عبدﷲ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب عبد ﷲ بن ابی کا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے نے (جو مومن تھے) نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! آپ اپنی قمیص عنایت فرمادیں تاکہ اس کا کفن بنا لوں اور اس پر آپ نمازپڑھ دیجئے اور اس کی بخشش کے لئے دعا کردیجئے، آپ نے اپنی قمیص دے دی، اور فرمایا کہ جب فارغ ہوجاؤ تو مجھے بتا دینا، حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا، کیا ﷲ نے آپ کو منافقین پر پڑھنے سے منع نہیں فرمایا، چناچہ ﷲ تعالی نے فرمایا ہے کہ آپ ان کے لئے بخشش کی دعا کریں یا نہ کریں، اگرآپ ان کے لئے ستر بار بھی بخشش کی دعا کریں تو ﷲ تعالی انہیں کبھی نہ بخشے گا، پھر یہ آیت نازل ہوئی کہ ان میں سے جو مرجائے کسی پر کبھی بھی نماز نہ پڑھو، تو ان پر نماز پڑھنا ترک کر دیا گیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment